QR CodeQR Code

فاروق ستار کا سندھ میں نئے انتظامی یونٹ بنانے کا مطالبہ

30 Apr 2019 23:14

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ یہ ایم کیو ایم کی نااہلی ہے، جو کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کو جگہ ملی۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ میں نئے انتظامی یونٹ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میئر کراچی وسیم اختر توبہ کریں، ایم کیو ایم کی نااہلی کی وجہ سے کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کو جگہ ملی۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں فاروق ستار نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور مصطفی کمالٰ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کنوینر بہتر ہیں، جبکہ سابق ناظم کراچی اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں، ان پر کرپشن کا الزام نہیں ہے۔ انہوں نے میئر کراچی وسیم اختر سے کہا کہ استغفر اللہ کریں، عامر لیاقت کے ٹیلنٹ کو نہیں پہنچ سکتا، لیکن انسان کی کریڈیبلیٹی ہونی چاہئے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما نے پرانے ساتھیوں پر صرف طنز ہی نہیں کیا، بلکہ چند کو کرپٹ اور نااہل بھی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایم کیو ایم کی نااہلی ہے، جو کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کو جگہ ملی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے وسائل پر پورے سندھ کا حق ہے، لیکن انتظامی یونٹ بننا لازمی ہیں، گریٹر سندھ کونسل ہونی چاہئے، اس طرح تیزی سے ترقی ہوگی۔ فاروق ستار نے کہا کہ وہ 1984ء جیسی ایم کیو ایم دوبارہ بنائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 791568

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791568/فاروق-ستار-کا-سندھ-میں-نئے-انتظامی-یونٹ-بنانے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org