0
Tuesday 30 Apr 2019 22:18

وزیراعلٰی سمیت جی بی اسمبلی کے ممبران آج خیبر پختونخواہ کی حدود میں دھرنا دینگے

وزیراعلٰی سمیت جی بی اسمبلی کے ممبران آج خیبر پختونخواہ کی حدود میں دھرنا دینگے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی جی بی سمیت قانون ساز اسمبلی کے حکومتی اور اپوزیشن ممبران آج خیبر پختونخواہ کی حدود میں دھرنا دینگے۔ رکن اسمبلی جاوید حسین نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ تمام اراکین اسمبلی بدھ کے روز صبح 10 بجے روانہ ہونگے اور داریل کے عوام کے دھرنے میں شامل ہونگے، ابتدائی مرحلے میں یہ علامتی دھرنا ہو گا، جس کا مقصد واضح طور پر یہ پیغام دینا ہے کہ گلگت بلتستان کے پہاڑ، جنگل اور میدان یہاں کے عوام کی ملکیت ہیں اور ہم اس کی حفاظت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی کا یہ دھرنا گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، دوسرے مرحلے میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا آپشن بھی زیر غور ہے اور اس پر عمل بھی ہو گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعلٰی حفیظ الرحمٰن نے دھمکی دی تھی کہ خیبر پختونخواہ حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ ظلم کر رہی ہے جس کیخلاف دھرنا اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 791569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش