0
Tuesday 30 Apr 2019 22:50

نواز شریف کا باہر جاچکا، پیسہ واپس نہیں لیا جاسکتا البتہ اس پر ٹیکس وصول کیا جاسکتا ہے، شبر زیدی

نواز شریف کا باہر جاچکا، پیسہ واپس نہیں لیا جاسکتا البتہ اس پر ٹیکس وصول کیا جاسکتا ہے، شبر زیدی
اسلام ٹائمز۔ ماہر معاشیات شبر زیدی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا باہر جاچکا، پیسہ واپس نہیں لیا جاسکتا البتہ اس پر ٹیکس وصول کیا جاسکتا ہے، رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو 350 سے 400 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1992ء سے 2018ء تک پاکستانیوں نے تقریبا ہر سال ایک سے دو ارب ڈالر باہر منتقل کئے، کم از کم 40 ارب ڈالر پچھلے 40 سالوں میں بیرون ملک منتقل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تجارتی معیشت بنادیا گیا جس سے نوکریاں ختم ہوگئیں، ہم نے اپنی صنعتیں بند کردیں، ہم دبئی کی طرز پر چل پڑے حالانکہ ہمیں جنوبی کوریا کے ماڈل کو اپنانا چاہیئے تھا۔

موجود حکومت کی معاشی پالیسی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے تجارتی معیشت سے صنعتوں معیشت کی طرف جانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوپائے۔ شبر زیدی نے کہا کہ ہمیں آگے کی طرف دیکھنا ہے کہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرائیں، پیسہ باہر غلط گیا اور پھر اسے قانون تحفظ بھی دے دیا گیا۔ حکومت کی ایمنسٹی اسکیم کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی اس کی حمایت کی تھی کیوں کہ پاکستان کو اس کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 791571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش