0
Tuesday 30 Apr 2019 23:06

سندھ حکومت نے صرف ٹھیکے بانٹے، میں نواز شریف سے کراچی کیلئے 25 ارب روپے لے کر آیا تھا، وسیم اختر

سندھ حکومت نے صرف ٹھیکے بانٹے، میں نواز شریف سے کراچی کیلئے 25 ارب روپے لے کر آیا تھا، وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے صرف ٹھیکے بانٹے ہیں، میں نواز شریف سے کراچی کیلئے 25 ارب روپے کا پیکیج لے کر آیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ میں نے شہر کے ہر ڈسٹرکٹ میں کام کرایا ہے، محدود اختیارات کے تحت میئر ڈھائی کروڑ سے زیادہ کا پروجیکٹ نہیں دے سکتا، اگر میئر کو بے اختیار ہی رکھنا ہے تو اگلا الیکشن کرانے کی ضرورت ہی نہیں، صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں کو کام کرنے نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ مشیر اطلاعات سندھ پہلے اپنی حکومت کی ناقص کارکردگی دیکھیں، مرتضی وہاب بتائیں سندھ حکومت نے کراچی میں اب تک کیا کام کیا جبکہ ایم کیو ایم پاکستان وفاق سے کراچی کیلئے پراجیکٹس لے کر آئی، کے ایم سی شہر میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے مسائل حل کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف سے کراچی کیلئے 25ارب روپے کا پیکج لے کر آیا تھا، اس پیکج میں فائیو اسٹار، کے ڈی اے چورنگی اور ناگن چورنگی کے پراجیکٹس تھے جبکہ سندھ حکومت نے دس سال میں صرف ٹھیکے بانٹے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وسیم اختر نے کہا کہ سندھ حکومت ہم سے ریونیو جنریشن مانگ رہی ہے جبکہ خود اس کے اپنے اسپتالوں کا برا حال ہے، صوبائی حکومت ہم سے کے ایم سی کا اسپتال دینے کا کہہ رہی ہے، سندھ حکومت کے نمائندے کس منہ سے کرپشن کی بات کررہے ہیں، جبکہ سندھ حکومت نے تو لاڑکانہ سمیت پورے سندھ کو تباہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت جو پیسہ دیتی ہے وہ صرف ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 791574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش