0
Tuesday 30 Apr 2019 23:11

اب لسانی بنیادوں پر سیاست نہیں ہوگی اور نہ کوئی تبدیلی کا کھوکھلا نعرہ چلے گا، انیس قائم خانی

اب لسانی بنیادوں پر سیاست نہیں ہوگی اور نہ کوئی تبدیلی کا کھوکھلا نعرہ چلے گا، انیس قائم خانی
اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام چار مئی بروز ہفتہ کو جنرل ورکرز اجلاس پی ایس پی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاوس سامنے منعقد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں منعقدہ  پاک سر زمین پارٹی مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اجلاس  کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و نیشنل کونسل کے اراکین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی نفرت و تعصب کی سیاست نہیں کر رہی بلکہ جوڑنے اور بھائی کو بھائی سے ملانے کی سیاست کر رہی ہیں۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں اندرونِ سندھ اور بلوچستان کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اندرونِ سندھ ہمارے پہنچنے پر سندھیوں نے کراچی سے آئے ہوئے ایک مہاجر لیڈر کا ایسا والہانہ استقبال کیا جو آج تک کسی مہاجر لیڈر کے نصیب میں نہیں آیا۔

انیس قائم خانی نے پچھلے دو روز میں منعقد کئے گئے کراچی میں دو سیاسی جماعتوں کے جلسوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی باشعور عوام نے لسانی سیاست اور تبدیلی کو یکسر مسترد کرکے یہ واضح پیغام دے دیا کہ اب لسانی بنیادوں پر سیاست نہیں ہوگی اور نہ کوئی تبدیلی کا کھوکھلا نعرہ چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے لوگوں کو جوڑنے کی بات کی ہے، مہاجروں سے کہتا ہوں ہم نے لیاقت آباد، نیوکراچی اور حیدرآباد تک محدود نہیں رہنا بلکہ سید مصطفیٰ کمال کی قیادت میں ملک بھر کی عوام کی قیادت کرنی ہے، تبدیلی کے نام پر جو تباہی ہوئی ہے اس کے بعد عوام سید مصطفیٰ کمال اور پاک سرزمین پارٹی کی طرف دیکھ رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 791576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش