0
Tuesday 30 Apr 2019 23:18

عالمی استعماریت کے شکنجے میں جکڑے پاکستان میں محنت کش فاقہ کشی پر مجبور ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

عالمی استعماریت کے شکنجے میں جکڑے پاکستان میں محنت کش فاقہ کشی پر مجبور ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ عالمی استعماریت کے شکنجے میں جکڑے پاکستان میں محنت کش فاقہ کشی پر مجبور ہیں، ملکی ترقی اور مزدور دشمن قوانین سے نجات کے لئے مظلوموں کو متحد ہونا ہوگا، حکومت مزدوروں کے عالمی دن پر فقط بیانات پر اکتفا کرنے کے بجائے مزدور طبقے کی بہتری کے لئے اقدامات کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مزدور اور متوسط طبقے کی مشکلات ناقابل برداشت ہیں، کسی بھی ملک کی ترقی میں انڈسٹری کو اقتصادی ڈھانچے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہوتی ہے اور صنعتوں کا دارومدار مزدور طبقے پر ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ مزدور طبقے کے حقوق کے لئے لیبر قوانین انتہائی کمزور اور فرسودہ ہیں، مزدوروں کی مزدوری بڑھتی ہوئی مہنگائی سے مطابقت نہیں رکھتی، حکومت کو ملکی ترقی کے اہم ستون مزدور طبقے کی خوشحالی اور لیبر قوانین کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انشاء اللہ مزدوروں کی فلاح بہبود کے لئے اور ملک سے مزدور دشمن قوانین کے خاتمے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 791581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب