0
Tuesday 30 Apr 2019 23:53

ہمیں اطلاع ملی ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام پہاڑوں کو لیز پر دیدیا گیا ہے، جعفر اللہ خان

ہمیں اطلاع ملی ہے کہ گلگت بلتستان کے تمام پہاڑوں کو لیز پر دیدیا گیا ہے، جعفر اللہ خان
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی سپیکر جی بی اسمبلی جعفر اللہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں یہ اطلاع ملی ہے کہ گلگت  بلتستان کے تمام پہاڑوں کو لیز پر دیدیا گیا ہے، ہمیں بتایا جائے کہ یہ کس قانون کے تحت دیا گیا ہے؟ انہوں نے منگل کے روز ایک پوائنٹ آرڈر پر ایوان کو بتایا کہ تمام پہاڑ لیز پر دیا گیا ہے مگر ہمیں علم ہی نہیں ہے، ہمیں بتایا جائے کہ یہ پہاڑ کس نے لیز پر دیا ہے اور کب دیا ہے اور کس کو دیا گیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں آج بھی پانی دستیاب نہیں ہے، وزیر تعمیرات نے سیکرٹری کو بلانے کا وعدہ کیا تھا آج خود بھی غائب ہیں، آخر ممبران اسمبلی کے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے، ممبران اسمبلی کو کس وجہ سے عزت نہیں ملتی ہے اس پر ایوان میں تفصیل سے بحث کرانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سپیکر فدا محمد ناشاد نے کہا کہ وزیرتعمیرات کے آنے پر چیمبر میں اس مسئلے پربات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 791584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش