0
Wednesday 1 May 2019 08:41

پیپلز پارٹی ہی محنت کشوں کے حقوق کی حقیقی محافظ ہے، چوہدری یاسین

پیپلز پارٹی ہی محنت کشوں کے حقوق کی حقیقی محافظ ہے، چوہدری یاسین
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر قانون اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمد یاسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی محنت کشوں کے حقوق کے لیے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کے لیے جہدوجہد جاری رکھے گی، محنت کشوں کی وجہ سے ملک پاکستان میں ترقی اور خوشحالی آئی، پیپلز پارٹی نے ہر دور میں محنت کشوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔ چہرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید قائدین کے مشن کی تکمیل کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی ہی غریبوں۔ محنت کشوں کے حقوق کی حقیقی محافظ ہے۔ وہ آج یہاں محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شکاگو کے شہداء نے قربانی دے کر دنیا بھر کے مزدوروں کو اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کی راہ متعین کی، محنت کشوں اور مزدوروں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قاہد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے محنت کشوں اور معاشرے کے پسے ہوہے طبقات کو اوپر اٹھانے کے لیے اور اس خطہ سے غربت، جہالت، بے روزگاری،مہنگائی اور بھوک کو ختم کرنے کے لیے روٹی، کپڑا اور مکان کا ماٹو دیا تھا لیکن بالادست طبقات نے ان کی آواز کو خاموش کروا دیا لیکن ان کے بعد غریبوں کی ماں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کو بھی غریبوں کی حالت سدھار نے کی پاداش میں شہید کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا ہم آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل تک اپنی جہدوجہد جاری رکھیں گے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت محنت کشوں، مزدوروں، کسانوں، طالبعلموں اور معاشرے کے پسے ہوہے طبقات کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ہمارا منشور ہے کہ مزدوروں کی کم سے کم اجرت ایک تولہ سونے کے برابر کی جاہے اور مزدور کو روٹی، کپڑا اور مکان مفت دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر ذوالفقار علی بھٹو شہید کے اسی ماٹو پر عملدرآمد کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 791593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش