QR CodeQR Code

ناران روڈ ٹریفک کیلئے بحال، بابوسر روڈ 30 جون تک کھولنے کا فیصلہ

1 May 2019 10:23

این ایچ اے کے ترجمان کے مطابق 23 کلومیٹر طویل ناران روڈ کی بحالی میں 10 بڑے اور 18 چھوٹے گلیشیئرز کو کاٹ کر راستہ بنایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بابوسر ٹاپ کو 30 جون تک ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، این ایچ اے کے ترجمان کے مطابق ناران کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے، سڑک کھلتے ہی ملک بھر سے سیاح ناران پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، جنوری کے پہلے ہفتے میں شدید برفباری کی وجہ سے بابوسر روڈ ناران کاغان تک بند ہو گئی تھی، ترجمان کے مطابق 23 کلومیٹر طویل ناران روڈ کی بحالی میں 10 بڑے اور 18 چھوٹے گلیشیئرز کو کاٹ کر راستہ بنایا گیا ہے، گلگت بلتستان کے عوام کے لیے بابوسر ٹاپ تک 80 کلومیٹر طویل سڑک کو بھی 30 جون تک کھول دیا جائے گا، ناران کا راستہ کھلتے ہی ملک بھر سے سیاح جوق در جوق ناران پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 791603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791603/ناران-روڈ-ٹریفک-کیلئے-بحال-بابوسر-30-جون-تک-کھولنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org