QR CodeQR Code

پشاور، گرفتار لیڈی سمگلرکو جرم ثابت ہونے پر 2 سال قید بامشقت کی سزا

1 May 2019 15:53

عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور استغاثہ کی جانب سے ملزمہ پرجرم ثابت ہونے پر اسے دو سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔


اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل سیشن جج زیبارشید نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار لیڈی سمگلرکو جرم ثابت ہونے پر 2 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ اکبر پورہ پولیس نے کچھ عرصہ قبل ایک کارروائی کے دوران ملزمہ (ن) ساکن اکبرپورہ کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے 4 کلوگرام چرس اور ایک بوتل شراب برآمد کی تھی۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور استغاثہ کی جانب سے ملزمہ پرجرم ثابت ہونے پر اسے دو سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔


خبر کا کوڈ: 791673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791673/پشاور-گرفتار-لیڈی-سمگلرکو-جرم-ثابت-ہونے-پر-2-سال-قید-بامشقت-کی-سزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org