0
Wednesday 1 May 2019 16:02

افغانستان میں قیام امن کے لیے ہماری کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہوں گی، شاہ محمود قریشی

افغانستان میں قیام امن کے لیے ہماری کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہوں گی، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوی امید ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے ہماری کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہوں گی۔ افغانستان کے سیاستدانوں، صحافیوں اور کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، اس موقع پر پاک افغان تعلقات، افغان مفاہمتی عمل سمیت باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے افغان امن عمل میں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان کے عزم کو سراہا جب کہ وفد نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان اعتماد سازی، دوطرفہ سیاسی اور تجارتی تعاون پر تجاویز پیش کیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان خطے میں اور بالخصوص افغانستان میں قیام امن کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا اور امن کے لیے کی جانے والی کوششیں کامیاب ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 791676
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش