QR CodeQR Code

حکومت مخالفین کی جاسوسی کیلئے روبوٹ چوہے استعمال کر رہی ہے، نبیل گبول کا عجیب دعویٰ

1 May 2019 17:44

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی پی نے کہا کہ 2020ء الیکشن کا سال ہے، الیکشن نہیں ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا، جنرل الیکشن نہیں بلکہ بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے، 2020ء میں آنے والی تبدیلی ملک کے لئے اچھی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر نبیل گبول نے عجیب و غریب دعویٰ کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مخالفین کی جاسوسی کے لئے ان کے کمروں میں روبوٹ چوہے چھوڑے جا رہے ہیں، آنے والا دور بلاول بھٹو کا ہے، 2020ء الیکشن کا سال ہے، الیکشن نہیں ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا، جنرل الیکشن نہیں بلکہ بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے، 2020ء میں آنے والی تبدیلی ملک کے لئے اچھی ہوگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آئی بی کو روبوٹ چوہے چھوڑنے کا کہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سیکرٹری قومی اسمبلی میرا لگایا ہوا ہے، یہ بات اس نے مجھے بتائی ہے، جن پر عمران خان کو شک ہے ان کے کمروں میں روبوٹ چوہے چھوڑے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ پر بھی نظر رکھنے کے لئے ان کے کمرے میں روبوٹ چوہا چھوڑا گیا ہے۔

نبیل گبول نے کراچی کے سمندر سے تیل نکلنے کے حوالے سے بھی دعویٰ کیا اور کہا کہ آج ایگزون کی رپورٹ آئی ہے کہ سمندر سے تیل نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان کو بہت بڑی خوش خبری ملنے والی ہے، بعد میں پتا چلا کہ کراچی کے سمندر سے تیل نکالنے کے لئے ڈرلنگ ہو رہی ہے، لیکن آج معلوم ہوا ہے کہ تیل نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ 2020ء الیکشن کا سال ہے، الیکشن نہیں ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا، جنرل الیکشن نہیں بلکہ بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے، 2020ء میں آنے والی تبدیلی ملک کے لئے اچھی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 791682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791682/حکومت-مخالفین-کی-جاسوسی-کیلئے-روبوٹ-چوہے-استعمال-کر-رہی-ہے-نبیل-گبول-کا-عجیب-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org