0
Wednesday 1 May 2019 18:46

حکومت نے کرپٹ عناصر کے بجائے عوام کو دیوار سے لگا دیا ہے، پاکستان اکانومی واچ

حکومت نے کرپٹ عناصر کے بجائے عوام کو دیوار سے لگا دیا ہے، پاکستان اکانومی واچ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ حکومت نے کرپٹ عناصر کے بجائے عوام کو دیوار سے لگا دیا ہے، آئی ایم ایف کے حکم پر روپیہ سستا کر دیا گیا ہے، عوام پر چھ سو ارب کے نئے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں جبکہ جلد ہی پٹرول کی قیمت میں بھی اضافہ کیا جائے گا، حکومت کے پے درپے حملوں سے بچنے کے لئے عوام کے پاس خودکشی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا ہے، حکومت کے پاس عوامی فلاح کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، اعلیٰ حکومتی عہدیدار کوئی مثبت کام کرنے کے بجائے سابقہ حکومتوں کو لتاڑنے پر لگے ہوئے ہیں، حکومتی اقدامات سے عوام بیزار ہو چکے ہیں ان میں مزید ظلم سہنے کی سکت نہیں رہی اور انکی جانب سے ردعمل کا امکان ہے۔ ایک بیان میں اکانومی واچ کے صدر کہا کہ موجودہ حکومت کی اقتصادی بد عملی نے ملکی معیشت کی بنیادوں کو ہلا ڈالا ہے اور عوام پر کپکپی طاری کر دی ہے، آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر شرح سود اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

مرتضیٰ مغل کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کم ہونے سے شرح نمو روزگار اور محاصل متاثر ہونگے جبکہ صحت تعلیم ہاؤسنگ، ماحولیات انفراسٹرکچر اور سماجی شعبے مزید کمزور ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عوام کی اکثریت پیٹ بھر کے کھانا کھائے تو بچوں کو پڑھانے کے قابل نہیں رہتی اور اگر بچوں کو پڑھایا جائے تو فاقے کرنا پڑتے ہیں، مگر حکومت تسلیوں سے کام چلا رہی ہے، عوام کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کے ایسے بھیانک نتائج نکلیں گے، عوام ٹیکس دینا چاہتے ہیں مگر وصول کرنے والے ٹیکس نہیں رشوت چاہتے ہیں، رشوت کے لئے عوام پر ذہنی نفسیاتی تشدد اور بلیک میلنگ کے لئے غلط ٹیکس نوٹس ارسال کرنے کی روک تھام کا میکنزم بنایا جائے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 791692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش