0
Wednesday 1 May 2019 20:35

لاہور: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تعلیم سب کیلئے ریلی

لاہور: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تعلیم سب کیلئے ریلی
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن کی ذیلی طلبہ تنظیم مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر تعلیمی بجٹ کو جی ڈی پی کے 5 فیصد کے برابر لانے کے حوالے سے ریلی نکالی اور کہا کہ یہ اضافہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کیا جائے۔ ریلی میں شریک طلبہ نے عزم کیا کہ تعلیم سب کیلئے کی ملک گیر مہم چلائیں گے اور شرح خواندگی 100 فی صد تک بڑھانے کیلئے پالیسی سازوں پر دباو بڑھائیں گے اور اس قومی مہم میں تمام طلباء تنظیموں کو شریک کرینگے۔ ریلی کی قیادت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چودھری عرفان یوسف، سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم ضیاء الرحمن، احسان سنبل، فراز ہاشمی، اخلاق حسین، یونس نوشاہی، احسن ایاز، اویس طاہر،احمد لغاری نے کی۔ ریلی میں مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ طلبہ نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر’’ تعلیم سب کیلئے‘‘ ’’ قومی بجٹ کا کم از کم 5 فیصد تعلیم کیلئے مختص کیا جائے‘‘ ’’نرسری سے 12th تک یکساں نصاب اور نظام تعلیم نافذ کیا جائے‘‘ کے نعرے درج تھے۔

چودھری عرفان یوسف نے کہا کہ جب بھی کوئی جماعت اپوزیشن میں ہوتی ہے تو وہ تعلیم کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیتی ہے مگر اقتدار میں آ کر انکی ترجیحات تبدیل ہو جاتی ہیں ہم امید رکھتے ہیں کہ موجودہ حکومت اپنی ترجیحات کو تبدیل نہیں کریگی۔ عرفان یوسف نے کہا کہ اس وقت تعلیمی اداروں میں منشیات مافیا طلباء کی رگوں میں زہر گھول رہا ہے، حکومت، طلباء تنظی میں اور تعلیمی اداروں کی ایڈمنسٹریشن مل کر پاکستان کے مستقبل کی حفاظت کریں، منشیات کے خاتمے کیلئے ایم ایس ایم کے نوجوان ہر کالج اور یونیورسٹی میں جائینگے، ایک منظم سازش کے تحت پاکستان کی آبادی کے 60فیصد یوتھ کو مفلوج کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ شرکائے ریلی نے مزدوروں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ مزدوروں کو انکی محنت کا پورا معاوضہ اور انکے بچوں کو اعلیٰ تعلیم ملنی چاہیے، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرکے مزدوروں اور کم آمدنی والے خاندانوں کو چولہوں کو ٹھنڈا ہونے سے بچائے،حکومت براہ راست مالی مدد نہیں کر سکتی تو بجلی گیس کے بلوں کی قیمتیں کم کر کے مزدوروں کی مدد کر سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 791701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش