QR CodeQR Code

گھر گھر اور قریہ قریہ رات کے اندھیرے میں چھاپے ڈالنے کا کوئی جواز نہیں ہے، اشرف صحرائی

1 May 2019 21:41

تحریک حریت کے چیئرمین نے کہا کہ شوپیان اور پلوامہ میں الیکشن کے نام پر فوجی آپریشن چل رہا ہے اور لوگ اپنے اپنے گھروں سے ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر تحریک حریت کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے جنوبی مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ اور شوپیان اضلاع میں الیکشن سے قبل شبانہ چھاپے ڈالنے اور درجنوں نوجوانوں کو گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران جان بوجھ کر یہاں کے عوام کو خوفزدہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھر گھر اور قریہ قریہ رات کے اندھیرے میں چھاپے ڈالنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اشرف صحرائی نے کہا کہ خوف و دہشت کا ماحول قائم کرنے کے لئے عام نوجوانوں کو فرضی الزامات کے تحت گرفتار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شبانہ چھاپے ڈالنا، اہل خانہ کو ہراساں کرنے اور پھر گھر میں جو بھی جوان ملے، اسے گرفتار کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے کے سامراجی حربے ہیں۔

محمد اشرف صحرائی نے کہا کہ شوپیان اور پلوامہ میں الیکشن کے نام پر فوجی آپریشن چل رہا ہے اور لوگ اپنے اپنے گھروں سے ہجرت کرنے پر مجبور ہیں۔ اشرف صحرائی نے کہا کہ گرفتاریوں اور لوگوں کو ہراساں کرنے سے انتظامیہ اور بھارت کے حکمرانوں کو کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھونس، دباﺅ، ظلم و تشدد، چھاپوں، محاصروں، توڑ پھوڑ اور گرفتاریوں کی پالیسی اپنا کر آج تک بھارت کو نہ کچھ حاصل ہوا ہے اور نہ ہی آئندہ اس طرح کی جارحانہ پالیساں اختیار کرنے سے کچھ حاصل ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 791703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791703/گھر-اور-قریہ-رات-کے-اندھیرے-میں-چھاپے-ڈالنے-کا-کوئی-جواز-نہیں-ہے-اشرف-صحرائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org