0
Wednesday 1 May 2019 22:19

ایف بی آر ٹیکسوں کا مقررہ ہدف حاصل نہ کر سکا

ایف بی آر ٹیکسوں کا مقررہ ہدف حاصل نہ کر سکا
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیکسوں کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگیاہے، رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ (جولائی 2018ء تا اپریل 2019ء) کے دوران ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ فال 380 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ جولائی تا اپریل 3 ہزار ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا، جبکہ 10 ماہ کا مقررہ ہدف 3 ہزار 380 تھا، اپریل میں اب تک 300 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کو اگلے دو ماہ میں مزید ایک ہزار 400 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرنا ہے۔ ایف بی آر کو 30 جون تک 4 ہزار 398 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 791706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش