0
Wednesday 1 May 2019 23:48

خان صاحب سوال کرنے کا وقت گیا، یہ وقت جواب دینے کا ہے، مولا بخش چانڈیو

خان صاحب سوال کرنے کا وقت گیا، یہ وقت جواب دینے کا ہے، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سنیٹر مولا بخش چانڈیو نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خان صاحب سوال کرنے کا وقت گیا، یہ وقت جواب دینے کا ہے، نو ماہ سے ایک ہی راگ آلاپ رہے ہیں، جناب بتائیں آپ نے کیا کیا ہے، خان صاحب آپ کا احتساب سے کوئی واسطہ نہیں، آپ انتقام پر تلے ہیں، اب آپ اپوزیشن کو گالیاں دے کر اور الزامات لگا کر قوم کی توجہ نہیں ہٹا سکتے، خان صاحب آپ کو گرانے کی ضرورت نہیں، آپ اپنے وعدوں کے بوجھ سے خود گرنے والے ہیں۔ اپنے ردعمل میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آپ نے جس نیب کو اپوزیشن کے پیچھے لگا لیا ہے، وہ اپوزیشن سے سوال پوچھ رہی ہے، آپ قوم کے سوالوں کا جواب دیں کہ آپ نے نو ماہ میں تقریروں کے علاوہ کیا کیا۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ خان صاحب بتائیں کہ آپ نے کب کہاں اور کس سے قرضہ لینے سے انکار کیا، قرضہ ملنے کی خوشخبری سنا رہے ہیں، آپ نے تو خودکشی کو ترجیح دینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کہاں گئی وزیراعظم ہاﺅس میں بننے والی یونیورسٹی، بھینسیں اور گاڑیاں بیچ کر معیشت کتنی بہتر ہوئی ہے، قوم کو بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ کہاں گیا آپ کا نجات دہندہ اسد عمر، آپ نے اسے کیوں ہٹا دیا، کرپشن کا آغاز خود سے کرنا تھا، تو پھر کیوں اپنوں کو احتساب سے دور رکھا ہوا ہے، بتائیں کب اور کہاں آپ بغیر کسی پروٹوکول کے گئے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب آپ کا احتساب سے کوئی واسطہ نہیں آپ انتقام پر تلے ہیں، اب آپ اپوزیشن کو گالیاں دے کر اور الزامات لگا کر قوم کی توجہ نہیں ہٹا سکتے، خان صاحب آپ کو گرانے کی ضرورت نہیں، آپ اپنے وعدوں کے بوجھ سے خود گرنے والے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 791710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش