0
Thursday 16 Jun 2011 08:08

پاکستان پر دباو بڑھا دیا،افغانستان سے نہیں نکلیں گے، تعلقات ختم کئے تو پاکستان دنیا کا خطرناک خطہ بن جائے گا، مائیک مولن

پاکستان پر دباو بڑھا دیا،افغانستان سے نہیں نکلیں گے، تعلقات ختم کئے تو پاکستان دنیا کا خطرناک خطہ بن جائے گا، مائیک مولن
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے کہا ہے امریکا نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان پردباوٴبڑھا دیا ہے جبکہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک اور دیگر شدت پسند گروپو ں کے خلاف کاروائی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈمرل مائیک مولن نے کہا کہ افغانستان سے کچھ فوجیوں کو واپس بلایا جا رہا ہے لیکن یہ اس بات کا پیغام نہیں کہ ہم افغانستان سے نکل رہے ہیں، انہوں نے عندیہ دیا کہ امریکا غیرمعینہ مدت تک افغانستان میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھے گا۔ مولن کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ جس کی بنیاد پر یقین کیا جا سکے کہ پاک فوج یا آئی ایس آئی کے اعلٰی حکام کو اسامہ کی موجودگی کا علم تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسامہ ایک عرصے سے ہمارا نمبر ون ٹارگٹ رہا ہے اور گزشتہ دو یا تین سالوں میں القاعدہ کی ساکھ کو نمایاں طور پر نقصان پہنچا ہے اب القاعدہ پہلے کے مقابلے میں ایک مختلف تنظیم ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان پر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کافی دباؤ بڑھایا ہے۔ جہاں تک القاعدہ کا تعلق ہے پاکستان کی سول و فوجی قیادت نے مجھے بتایا ہے کہ وہ القاعدہ کو اپنی سرزمین پر نہیں دیکھنا چاہتے اور کاروائی کا دائرہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک سمیت دیگر شدت پسند گروپوں تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف مائیک مولن کا کہنا ہے کہ تعلقات ختم کئے گئے تو دس سال بعد پاکستان دنیا کا خطرناک ترین خطہ ہو گا جبکہ رابرٹ گیٹس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جنگ جیتی جا سکتی ہے۔ امریکی دفاعی کمیٹی کے سامنے امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف مائیک مولن اور وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے پاک امریکا تعلقات پر بیان دیا۔ مائیک مولن کا کہنا تھا کہ اسامہ کی موت کے بعد پاکستان کے ساتھ تعلقات آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی حمایت لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں بہت محنت کی ہے اور اگر اس بار پاکستان کو تنہا چھوڑا تو پاکستان دس سال بعد دنیا کا خطرناک ترین خطہ بن جائے گا۔ دوسری جانب رابرٹ گیٹس نے کانگریس کو بتایا کہ افغانستان میں جنگ جیتی جا سکتی ہے، پاکستان نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے قبل امریکی سی آئی اے کو خفیہ معلومات دینے والے افراد کو پاکستان سے گرفتار کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 79173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش