0
Thursday 2 May 2019 11:02

وزیر اعظم عمران خان آج مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیر اعظم عمران خان آج مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان آج مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے، تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامے ارسال کیے جا چکے ہیں، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی تقریب سے خطاب کریں گے۔  تفصیلات کے مطابق، وزیر اعظم عمران خان آج تاریخ ساز منصوبے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی تقریب سے خطاب کریں گے جبکہ تقریب میں وفاقی وزرا، چیئرمین واپڈا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ بھی شریک ہوں گے۔ مہمند ڈیم ضلع مہمند میں دریائے سوات پر منڈا ہیڈ ورکس سے 5 کلومیٹر اپ سٹریم تعمیر کیا جا رہا ہے، 700 فٹ بلند ڈیم میں 1.293 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔ مہمند ڈیم کی تعمیر نومبر 2024 میں مکمل ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 6 جولائی 2018ء کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ ان کے احکامات کے بعد دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لیے کھولے جانے والے فنڈز میں پاکستانیوں کی جانب سے عطیات دینے کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اور اب تک ڈیم فنڈ میں 10 ارب سے زائد رقم جمع ہو چکی ہے۔ ایک روز قبل وفاقی وزیر برائے فیصل واوڈا نے بتایا تھا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں مہمند ڈیم کی تعمیر کی منظوری دی گئی، بیرونی اور اندرونی قوتوں نے مہمند ڈیم کو کالا باغ بنانے کی کوشش کی مگر انہیں ناکامی ہوئی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مہمند ڈیم کا پروجیکٹ 54 سال سے پھنسا ہوا تھا، یہ میری پیدائش سے بھی پہلے کا منصوبہ تھا جو اس دور حکومت میں مکمل ہوگا۔

 
خبر کا کوڈ : 791738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش