QR CodeQR Code

دفعہ 370 منسوخ ہوا تو کشمیری عوام بھی سوچنے کیلئے آزاد ہونگے، محبوبہ مفتی

2 May 2019 20:30

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے بتایا کہ پانچ برسوں کے دوران ہر محاذ پر ناکام ہونیکے بعد اب بھاجپا نے کشمیر مخالف بیانیہ سے کام لیتے ہوئے سادہ لوح عوام کو گمراہ کرنا شروع کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ اگر دفعہ 370 کے ساتھ کوئی چھیڑچھاڑ کی گئی تو کشمیر اور نئی دہلی کے درمیان رشتوں کو شدید دھچکا لگے گا۔ محبوبہ مفتی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کے دوران کہا کہ بھاجپا حکومت کے دوران کشمیر کو خصوصی پوزیشن فراہم کرنے والی دفعہ 370 کے ساتھ چھیڑ خوانی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، جس کے تباہ کن نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی کا مارکس کارڈ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ بھاجپا اپنے دور اقتدار کے دوران ہر شعبے میں بری طرح س ناکام ہوگئی ہے۔

محبوبہ مفتی نے بتایا کہ پانچ برسوں کے دوران ہر محاذ پر ناکام ہونے کے بعد اب بھاجپا نے کشمیر مخالف بیانیہ سے کام لیتے ہوئے سادہ لوح عوام کو گمراہ کرنا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی سے مخاطب ہوکر کہا کہ اگر آپ نے خصوصی پوزیشن کو توڑا تو جموں و کشمیر کے عوام اس بات کو سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ مستقبل میں رہنا پسند کریں گے یا نہیں۔؟ محبوبہ مفتی نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں گزشتہ 3 برسوں سے جو انسانی خون کی ارزانی ہوئی اُسی کے نتیجے میں یہاں پارلیمانی انتخابات میں حق رائے دہی کی شرح انتہائی کم رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی کشمیر میں جاری غیر یقینی صورتحال کے دوران الیکشن بائیکاٹ کا اثر واضح طور پر نمایاں تھا جس دوران یہاں ووٹروں نے پولنگ مراکز سے دوری بنائے رکھی۔


خبر کا کوڈ: 791758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791758/دفعہ-370-منسوخ-ہوا-کشمیری-عوام-بھی-سوچنے-کیلئے-ا-زاد-ہونگے-محبوبہ-مفتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org