QR CodeQR Code

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ مالدیپ اور سری لنکا منسوخ

2 May 2019 11:29

وزیر خارجہ نے 2 مئی کو ایک روزہ دورہ مالدیپ پر جانا تھا جبکہ 3 سے 5 مئی تک سری لنکا کا دورہ بھی کرنا تھا، سری لنکا میں سکیورٹی صورتحال بہتر نہ ہونے کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ مالدیپ اور سری لنکا منسوخ کر دیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے 2 مئی کو ایک روزہ دورہ مالدیپ پر جانا تھا جبکہ 3 سے 5 مئی تک سری لنکا کا دورہ بھی کرنا تھا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سری لنکا میں سکیورٹی صورتحال بہتر نہ ہونے کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا گیا ہے، سری لنکا میں حالیہ دہشت گردی کے بعد صورتحال معمول پر نہیں آئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 791762

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791762/وزیر-خارجہ-شاہ-محمود-قریشی-کا-دورہ-مالدیپ-اور-سری-لنکا-منسوخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org