QR CodeQR Code

نعیم بخاری صاحب آپکو شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے بہت محنت کرنا ہوگی، جسٹس عظمت سعید

2 May 2019 11:34

سماعت شروع ہوئی تو اشتر اوصاف نے عدالت سے استدعا کی کہ کچھ اضافی دستاویزات جمع کرانا چاہیں گے، دستاویزات میں پاور آف اٹارنی اور دوسری دستاویزات شامل ہیں۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ عدالت اس کیس میں نوٹس جاری کرچکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے وکیل نعیم بخاری سے مکالمے کے دوران کہا کہ آپ کو ضمانت منسوخی کے لیے بہت محنت کرنا ہوگی۔ جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، اس موقع پر شہباز شریف کی طرف سے اشتر اوصاف اور فواد حسن فواد کی طرف سے اعظم تارڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت شروع ہوئی تو اشتر اوصاف نے عدالت سے استدعا کی کہ کچھ اضافی دستاویزات جمع کرانا چاہیں گے، دستاویزات میں پاور آف اٹارنی اور دوسری دستاویزات شامل ہیں۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ عدالت اس کیس میں نوٹس جاری کرچکی ہے، جبکہ استغاثہ کے وکیل نعیم بخاری کو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ نعیم بخاری صاحب آپ کو ضمانت منسوخی کے لیے بہت محنت کرنا ہوگی۔

جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دیئے اس کیس کے 2 معیار ہیں، ایک وہ ہیں جن کی ضمانت ہوچکی اور ایک وہ جن کی ضمانت نہیں ہوئی، نعیم بخاری کی انتھک کوششوں کے باوجود یہ دونوں معیار ہمارے ذہن میں ہیں۔ فاضل جج نے ہدایت کی کہ 15 مئی کو تمام فریقین تیاری کرکے آئیں، ہم آپ کو تفصیل سے سنیں گے، ہم اس کیس کی حساسیت سے آگاہ ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عدالت کو ملزمان پر لگے الزامات پر مبنی چارٹ بنا کر پیش کریں۔ یاد رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرچکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 791766

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791766/نعیم-بخاری-صاحب-آپکو-شہباز-شریف-کی-ضمانت-منسوخی-کیلئے-بہت-محنت-کرنا-ہوگی-جسٹس-عظمت-سعید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org