QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے 17 محکموں کی 2430 اسامیوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری

2 May 2019 16:21

محمد زراعت، فشریز، لائیو سٹاک، محکمہ زکوۃ و عشر، محکمہ صحت، محکمہ پانی و بجلی کی اسامیوں کو اپ گریڈ کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے 17 محکموں کی 2430 آسامیوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی۔ جن میں محکمہ زراعت، لائیو سٹاک، فشریز اور ڈیری فارم کے کمپیوٹر آپریٹر کو سکیل 12 سے 16، لائیو سٹاک اسسٹنٹ کی پوسٹ کو سکیل 6 سے 9، پولٹری سٹاک اسسٹنٹ کی آسامی کو سکیل 6 سے 9، ویکسینٹر کی آسامی کو سکیل 6 سے 9، ویٹرنری کمپائونڈر کی آسامی کو سکیل 6 سے 9، اے آئی ٹیکنیشن کی آسامی کو سکیل 6 سے 9، لیب اسسٹنٹ کی آسامی کو سکیل 6 سے 9، ویٹرنری اسسٹنٹ کی آسامی کو سکیل 9 سے11، ویٹرنری سپروائزر کی آسامی کو سکیل 11 سے 14، فیلڈ مین کی آسامی کو سکیل 5 میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ زراعت کے سٹور کیپر کی آسامی کو سکیل 11، لائیو سٹاک کے سٹور کیپر کو سکیل 5 سے 11 میں اپ گریڈ کیا گیا۔ گلگت بلتستان سیکریٹریٹ کے سٹور کیپر (کیبنٹ) کی آسامی کو سکیل 7 سے 11، محکمہ صحت اور گورنر سیکرٹریٹ کے ڈی ایم او (ایس اینڈ جی اے ڈی) کی آسامی کو سکیل 9 میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ کوآپریٹیو زکواة و عشر کے فوٹو سٹیٹ مشین آپریٹر کی آسامی کو سکیل 4 سے 7، کوآپریٹیو انسپکٹر کی آسامی کو سکیل 11 سے 14، کوآپریٹیو سب انسپکٹر کی آسامی کو سکیل 5 سے 11، زکواۃ و عشر کے آڈیٹر کی آسامی کو سکیل 14 سے 16 میں اپ گریڈ کیا گیا۔ حکومت گلگت بلتستان کے ڈی ای او ایز کے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی آسامی کو سکیل 12 سے 16 میں اپ گریڈ کیا گیا۔ محکمہ تعلیم کے لیب اسسٹنٹ کی آسامی کو سکیل 9 سے 11، لیب انچارج کی آسامی کو سکیل 7 سے 11 میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ خوراک کے سٹوریج آفیسر کی آسامی کو سکیل 9 سے 16، سول سپلائی انسپکٹر/ فوڈ انسپکٹر کی آسامی کو سکیل 8 سے 15، سٹور کیپر اور اسسٹنٹ سول سپلائی انسپکٹر، سپروائزر/ اسسٹنٹ سول سپلائی آفیسر کی آسامی کو سکیل 5 سے 14 میں اپ گریڈ کیا گیا۔

محکمہ صحت کے الیکٹریشن کی آسامی کو سکیل 2 سے5، سٹیٹسٹیکل اسسٹنٹ کی آسامی کو سکیل 14 سے 16میں اپ گریڈ کیاگیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے فائرمین کی آسامی کو سکیل 4 سے 5، فوڈر کلرک کی آسامی کو سکیل 4 سے 11، ڈی ای او/ کمپیوٹر آپریٹر کی آسامی کو سکیل 12 سے 16، محرر کی آسامی کو سکیل 9 سے 11، ریلی جئس ٹیچر کی آسامی کو سکیل 5 سے 12، درزی کی آسامی کو سکیل 2 سے 3، اہل ماد کی آسامی کو سکیل 7 سے 14، آفس قانون گو کی آسامی کو سکیل 9 سے 11 میں اپ گریڈ کیا گیا۔ محکمہ قانون کے اہل ماد کی آسامی کو سکیل 6 سے 14، کاپیسٹ کی آسامی کو سکیل 5 سے 11 میں اپ گریڈ کیا گیا۔ محکمہ منرلز کے سیکورٹی گارڈ کی پوسٹ کو سکیل 3 سے 5 میں اپ گریڈ کیا گیا۔

محکمہ پانی و بجلی کے کمپیوٹر آپریٹر کی آسامی کو سکیل 7 سے 16،فورمین کی آسامی کو سکیل 11 سے 16، میکنسٹ کی آسامی کو سکیل 7 سے 11، الیکٹریشن کی آسامی کو سکیل 7 سے 11، ڈرافٹ مین کی آسامی کو سکیل 11 سے 15، فیرو پرنٹر کی آسامی کو سکیل 7 سے 11، ٹریسر کی آسامی کو سکیل 7 سے 9، میٹر ریڈر/ بلنگ کلرک کی آسامی کو سکیل 7 سے 11، میٹر انسپکٹر کی آسامی کو سکیل9 سے14 ، سپروائزر کی آسامی کو سکیل 9 سے14میں اپ گریڈ کیاگیا۔ محکمہ تعمیرات کے سپروائزر کی آسامی کو سکیل 9 سے14، کیئرٹیکر (ریگولر سائیڈ) کی آسامی کو سکیل 15میں اپ گریڈ کیا گیا۔

کیئرٹیکر (ریگولر سائیڈ) کی آسامی کو سکیل 5 سے 7، لیب اسسٹنٹ کی آسامی کو سکیل 9 سے 11، آفس اسسٹنٹ کی آسامی کو سکیل 14میں اپ گریڈ کیاگیا۔گلگت بلتستان ہائوس اسلام آباد کے ٹیلی فون آپریٹر کی آسامی کو سکیل 7 سے12میں اپ گریڈکیا گیا۔ محکمہ سوشل ویلفیئر، پاپولیشن ویلفیئر، وویمن ڈویلپمنٹ، ہیومن/ چائلڈ رائٹس اینڈ یوتھ افیئرز کے سٹیٹسٹیکل اکاونٹس اسسٹنٹ کی آسامی کو سکیل 14 سے 16، اکاونٹس اسسٹنٹ کی آسامی کو سکیل 11 سے16، سٹور کیپر کی آسامی کو سکیل 7 سے14 میں اپ گریڈ کیا گیا۔ ڈرائیورز کی آسامیوں کو سکیل 4 سے5 میں اپ گریڈ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 791784

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791784/گلگت-بلتستان-کے-17-محکموں-کی-2430-اسامیوں-کو-اپ-گریڈ-کرنے-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org