0
Thursday 2 May 2019 13:10

وزیراعظم کی وادی تیرہ کے اسپورٹس گالا میں شرکت

وزیراعظم کی وادی تیرہ کے اسپورٹس گالا میں شرکت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان خیبر پختونخوا (کے پی) کے علاقہ وادی تیرہ کے اسپورٹس گالا میں شریک ہوئے۔ کے پی کے علاقہ وادی تیرہ میں باغ امن میلے کے اسپورٹس گالا میں شرکت کیلئے پہنچے جہاں ان کے ہمراہ خیبر پختونخوا کے گورنر اور وزیراعلٰی بھی موجود تھے۔ باغ امن میلے میں مقامی افراد کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ باغ امن میلے میں وزیراعظم کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ وزیراعظم کی آمد کے بعد پُرجوش نوجوانوں نے روایتی رقص بھی پیش کیا۔ اس موقع پر فرنٹیئر کور کے دستے نے وزیراعظم کو سلامی بھی پیش کی جبکہ تقریب کے دوران قومی نغمے بھی پیش کئے گئے۔ وزیراعظم نے اسپورٹس گالا میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات کے علاوہ ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر علاقہ میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
خبر کا کوڈ : 791787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش