QR CodeQR Code

سعودی عرب کا پنجاب میں کیمیکل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا اعلان

2 May 2019 19:46

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں سعودی سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ سعودی سرمایہ کار پنجاب میں سوڈا ایش پلانٹ لگائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے پنجاب میں کیمیکل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں سعودی سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ سعودی سرمایہ کار پنجاب میں سوڈا ایش پلانٹ لگائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ جہانزیب بڑانہ نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں سعودی وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر صنعت اسلم اقبال نے سعودی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں زراعت، سیاحت، تعمیرات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین ماحول اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پہلے ہی ٹیکس ہالیڈے کا اعلان کرچکی ہے۔ سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات اور سازگار ماحول دیئے بغیر سرمایہ کاری کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ سعودی وفد کا کہنا تھا کہ  پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کا بڑا پوٹینشل موجود ہے۔ پنجاب غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بڑی مارکیٹ ثابت ہوسکتا ہے۔ سعودی سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہنرمند افراد کی تعداد اسے سرمایہ کاری کیلئے آئیڈیل بنا سکتی ہے۔ سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی قیادت غسان مشعل کر رہے تھے اور وفد میں نمایاں سعودی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 791819

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791819/سعودی-عرب-کا-پنجاب-میں-کیمیکل-انڈسٹری-سرمایہ-کاری-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org