0
Thursday 2 May 2019 19:37

لاہور، سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد کی روک تھام کیلئے کمیٹی قائم

لاہور، سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد کی روک تھام کیلئے کمیٹی قائم
اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی کی ہدایت پر شوشل میڈیا پر اسلام  اور مقدس ہستیوں کیخلاف گستاخانہ مواد کی روک  تھام اور فرقہ واریت اور تاریخ اسلام کو مسخ کرنے کیخلاف مواد کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب اسمبلی کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ سپیکر چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی کی 11 رکنی خصوصی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ خصوصی کمیٹی صوبے میں نصابی کتب اور سوشل میڈیا پر اسلام اور صحابہ کرام کیخلاف گستاخانہ مواد کی روک تھام کیلئے کام کرے گی۔ کمیٹی  کی سربراہی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری کریں گے۔ 11 رکنی کمیٹی میں وزیر قانون راجا بشارت، وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس، علیم خان، حافظ عمار یاسر اور دیگر شامل ہیں۔ کمیٹی فرقہ واریت اور تاریخ اسلام کو مسخ کرنے والے مواد کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کی او لیول کی ایک کتاب میں گستاخانہ مواد کی نشاندہی کے بعد کیا گیا۔ کمیٹی دو ماہ میں تمام نصاب کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ ایوان کو پیش کرے گی۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 791827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش