0
Thursday 2 May 2019 18:41

شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے دھرنے کی حمایت، جمعہ کو ملک گیر احتجاج کیا جائیگا، علامہ ناصر عباس جعفری

شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے دھرنے کی حمایت، جمعہ کو ملک گیر احتجاج کیا جائیگا، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں صدر عارف علوی کی رہائشگاہ کے سامنے چھ روز سے جاری شیعہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے دھرنے کی حمایت میں علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر جمعہ کے دن ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام اہم اضلاع میں بھرپور احتجاجی مظاہروں کی تیاری مکمل ہوگئی۔ میڈیا سیل سے جاری بیان میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری خانوادگان اسیران ملت جعفریہ کے دھرنے اور انکے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ہم اس مشکل کی گھڑی میں اپنی ماوں بہنوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، حکومت اور ریاستی اداروں کو اس سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر نوٹس لینا ہوگا۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ بے گناہ افراد کو اس طرح سے غائب کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اگر کوئی شخص کسی جرم میں ملوث ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بانیان پاکستان کی اولادوں کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ بند کیا جائے، ایسی صورت حال پیدا نہ کریں کہ لوگ ریاست اور حکمرانوں سے مایوس ہو جائیں، دھرنے میں بیٹھے لوگ صدر پاکستان سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں، صدر پاکستان کو دھرنے میں بیٹھے لوگوں کے مطالبات پر عملدرآمد کروانے کے لئے اپیل کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 791831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش