0
Thursday 2 May 2019 19:10

کے پی کے، درسی کتب میں ختم نبوت سے متعلق تبدیلی کے ذمہ دار کیخلاف کارروائی کا حکم

کے پی کے، درسی کتب میں ختم نبوت سے متعلق تبدیلی کے ذمہ دار کیخلاف کارروائی کا حکم
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی نے بتایا ہے کہ درسی کتب میں ختم نبوت ﷺ سے الفاظ نکالنے کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا گیا۔ متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کی رکن اسمبلی حمیرا خاتون نے نکتہ اعتراض پر چوتھی کلاس کی جماعت کی اسلامیات کی کتاب میں سے عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے اسباق میں تبدیلی پر توجہ دلائی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی نے انہیں جواب دیا کہ اسلامیات کی کتاب میں سے ختم نبوت کے الفاظ حکومت کی اجازت کے بغیر ختم کئے گئے تھے، وزیر تعلیم نے الفاظ کو دوبارہ نصاب میں شامل کرنے کا حکم دیدیا ہے، جبکہ تبدیلی کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کردی ہے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری اسکولوں میں سال 2019ء کی چوتھی جماعت کی اسلامیات کی کتاب میں صفحہ نمبر 13 اور 14 پر تبدیلیاں کرتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت سے متعلق باتیں نکال دی گئی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 791837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش