0
Thursday 2 May 2019 19:14

رسالپور، عطائی ڈاکٹر كے غلط انجیكشن نے 8 سالہ بچے كی جان لے لی

رسالپور، عطائی ڈاکٹر كے غلط انجیكشن نے 8 سالہ بچے كی جان لے لی
اسلام ٹائمز۔ غلط انجیکشن کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جس میں رسالپور كے نواحی علاقے کا رہائشی 8 سالہ بچہ مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے دم توڑ گیا۔ رسالپور كے نواحی علاقے شيريں كوٹھے مسكين آباد ميں مبينہ طور پر عطائی ڈاكٹر كے غلط انجیكشن نے 8 سالہ بچے كی جان لے لی۔ بچے كے لواحقين كے مطابق ابوبكر كو دو روز سے بخار تھا، اسے علاج كیلئے مقامی ڈاكٹر كے پاس لے گئے جہاں ڈاکٹر نے ڈرپ اور انجكشن لگايا جس کے بعد بچے كی حالت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گيا۔ تھانہ رسالپور پوليس كے مطابق بچے كے ماموں كی مدعيت ميں ڈاكٹر كے خلاف روزنامچہ درج كرليا گيا ہے۔
خبر کا کوڈ : 791839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش