0
Thursday 2 May 2019 19:28

پولیس کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مہمند احتجاج ختم

پولیس کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد مہمند احتجاج ختم
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع مہمند میں پولیس کے ساتھ کامیاب کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔ یاد رہے کہ مامد گٹ میں رات کے وقت نامعلوم افراد ایک گھر کے اندر داخل ہوئے تھے جن میں سے ایک شخص کو گھر میں موجود ایک عورت نے قتل کردیا تھا جس کے بعد مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا تھا قتل کئے گئے شخص نے چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے احتجاج شروع کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ڈی پی او ضلع مہمند عبد الرشید، ایم این اے ساجد اور قومی مشران نے احتجاج کرنے والوں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کئے جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈی پی او عبد الرشید نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ آج کے بعد سکیورٹی اہلکار رات کے وقت علاقے میں گشت نہیں کریں گے اور جس عورت نے گھر میں داخل ہونے والے شخص کو قتل کیا ہے اسکو اور اس کے خاندان والوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ جس گھرمیں قتل ہوا ہے وہاں کے مکینوں سے لئے گئے شناختی کارڈ اور باقی چیزیں بھی دی گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق ضلع مہمند کے علاقہ مامد گٹ میں منگل اور بدھ  کی درمیانی شب کو نامعلوم افراد نے بخت اللہ کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا، بخت اللہ کےمطابق گھر میں کوئی مرد موجود نہیں  تھا، عورتوں نے دروازہ نہیں کھولا تو ان لوگوں نے گروپ کے شکل میں ہمارے گھر کا دروازہ تھوڑا اور گھر کے اندر گھس گئے۔ جس کی بعد گھر میں موجود عورت نے اپنے دفاع میں پستول سے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ایک شخص جان بحق ہوا۔
خبر کا کوڈ : 791844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش