QR CodeQR Code

لاپتہ افراد کی بازیابی، جی بی کے آئینی و بنیادی حقوق کیلئے گلگت میں جیل بھرو تحریک شروع

2 May 2019 20:14

تحریک حمایت مظلومین کے زیر اہتمام ایم ڈبلیو ایم جی بی کے پانچ رہنمائوں نے سٹی تھانہ گلگت میں گرفتاری پیش کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک حمایت مظلومین کے زیر اہتمام بے گناہ محب وطن شہریوں کی جبری گمشدگی، جی بی کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عملدرآمد میں تاخیری حربے استعمال کرنے، تمام بنیادی و انسانی حقوق کی عدم فراہمی، من پسند چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، عوامی ملکیتی اراضی کی بندربانٹ کیخلاف گلگت میں جیل بھرو تحریک شروع ہو گئی، جمعرات کے روز اہم ڈبلیو ایم کے پانچ رہنماؤں محمد الیاس صدیقی، غلام عباس، شیخ علی اصغر، امجد حسین اور عارف قنبری نے سٹی تھانہ گلگت میں گرفتاری پیش کی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما حمایت مظلومین کے چیئرمین شیخ نیئر عباس کی قیادت میں ریلی کی شکل میں سٹی تھانہ پہنچے اور ان وہاں گرفتاری پیش کر دی، شیخ نیئر کے مطابق گرفتاریاں پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے، ہم روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی طور پر گرفتاریاں پیش کرتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 791855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791855/لاپتہ-افراد-کی-بازیابی-جی-بی-کے-ا-ئینی-بنیادی-حقوق-کیلئے-گلگت-میں-جیل-بھرو-تحریک-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org