QR CodeQR Code

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی

2 May 2019 23:21

اعداد و شمار کے مطابق 26 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 25 کروڑ 15 لاکھ ڈالرز کمی سے 15 ارب 74 کروڑ 28 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ 15 لاکھ ڈالر سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں و دیگر سرکاری مد میں 21 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز ادائیگیاں کی گئیں، جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری زخائر 9 ارب سے گر کر 8 ارب ڈالرز کی سطح پر آگئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 26 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 25 کروڑ 15 لاکھ ڈالرز کمی سے 15 ارب 74 کروڑ 28 لاکھ  ڈالرز کی سطح پر آگئی ہے۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 21 کروڑ 91 لاکھ  ڈالرز کمی سے 8 ارب 80 کروڑ 52 لاکھ  ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز کمی سے 6 ارب 93 کروڑ 76 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 791891

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791891/ایک-ہفتے-کے-دوران-زرمبادلہ-ذخائر-میں-25-کروڑ-ڈالر-سے-زائد-کی-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org