0
Friday 3 May 2019 04:09

کراچی میں بچیوں کو اغواء کرکے افغانستان اسمگل کرنے کا انکشاف

کراچی میں بچیوں کو اغواء کرکے افغانستان اسمگل کرنے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں بچیوں کو اغواء کرکے افغانستان میں فروخت کرنے والے اغواکار گروہ کا انکشاف ہوا ہے، فیڈرل بی ایریا سے7 سالہ بچی ثوبیہ کو اغواء کی کوشش ناکام ہوگئی، بچی کے ماموں نے بھانجی کو لے جاتے ہوئے دیکھا تو اغواءکار کو پکڑنے کی کوشش کی، جس پر اغواکار نے کہا کہ اپنی بیٹی کو لے کر جا رہا ہوں۔ شہریوں نے اغواکار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تو اغواکار نے بچیوں کو افغانستان منتقل کرنے کا انکشاف کیا۔ گرفتار ملزم امیراللہ کاکڑ نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہوں۔ پولیس کے مطابق ملزم امین اللہ ایف بی ایریا تھانے کی حدود سے 7 سال کی بچی اغوا کرکے لے جا رہا تھا، پولیس نے علاقہ مکین کی مدد سے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ملزم کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ وہ 7 سال اور اس سے کم عمر کی بچیوں کو اغواء کرتا ہے اور پھر اغواکاروں کے بین الاقوامی گینگ کو فروخت کردیتا ہے۔ پولیس کے مطابق اغواکاروں کا بین الاقوامی گینگ بچیوں کو افغانستان منتقل کرتا ہے، بچیوں کو افغانستان میں لے جانے کے بعد ان کے اہلخانہ سے تاوان مانگا جاتا ہے۔ ڈی ایس پی نعیم خان نے بتایا کہ یہ گروہ بچوں کو اغواء کرکے افغانستان منتقل کرتا تھا، گروہ کے دیگر کارندوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 791895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش