QR CodeQR Code

رمضان المبارک کی آمد سے قبل کراچی میں ایک مرتبہ پھر بھتہ خور سرگرم ہونا شروع

3 May 2019 04:12

سولجربازار میں بھتہ خور حلیم کی دکان میں کاؤنٹر پر موجود شخص کو لاکھوں روپے بھتے کی پرچی دے گئے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو دکان میں بھتہ کی پرچی دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، پرچی میں گینگ وار ملزمان نے دکان کے مالک سے 15 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کی آمد سے قبل شہر قائد میں ایک مرتبہ پھر بھتہ خور سرگرم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ بھتہ خوردو دن قبل تھانہ سولجر بازار کی حدود میں واقع حلیم کی دکان پر بھتہ کی پرچی دینے آیا اور نہایت اطمینان سے کاؤنٹر پر موجود شخص کو دے کر چلتا بنا، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گینگ وار سے تعلق رکھنے والے بھتہ خور پھر سرگرم ہوگئے ہیں، سولجربازار میں بھتہ خور حلیم کی دکان میں کاؤنٹر پر موجود شخص کو لاکھوں روپے بھتے کی پرچی دے گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو دکان میں بھتہ کی پرچی دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پرچی میں گینگ وار ملزمان نے دکان کے مالک سے 15 لاکھ روپے بھتے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت کے پاس گئے تو ہم بھی ویسا ہی جواب دیں گے۔ بھتے کی پرچی پر دیئے گئے نمبر پر گینگ وار جمیل چھانگا سے رابطے کا کہا گیا ہے۔ پرچی میں ملزم نے دکاندار کو جتایا ہے کہ اس سے قبل اسے تنگ نہیں کیا ہے اور ساتھ ہی واضح کیا ہے کہ تعاون کی صورت میں تعاون ملے گا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سولجر بازار میں بھتہ خوری اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 791896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791896/رمضان-المبارک-کی-آمد-سے-قبل-کراچی-میں-ایک-مرتبہ-پھر-بھتہ-خور-سرگرم-ہونا-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org