QR CodeQR Code

افغانستان جنگ میں برطانوی فوجی ہلاکتیں عراق سے تجاوز کر گئیں

11 Jul 2009 10:22

افغانستان میں جنگ کے دوران برطانوی فوجیوں کی ہلاکتیں عراق جنگ میں ہونے والے جانی نقصان سے تجاوز کر گئی ہیں ۔ برطانوی وزارت دفاع کی جانب سے جمعہ کو افغان صوبہ ہلمند میں دو مختلف بم دھماکوں میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں دوہزار ایک سے اب تک ہلاک


کابل : افغانستان میں جنگ کے دوران برطانوی فوجیوں کی ہلاکتیں عراق جنگ میں ہونے والے جانی نقصان سے تجاوز کر گئی ہیں ۔ برطانوی وزارت دفاع کی جانب سے جمعہ کو افغان صوبہ ہلمند میں دو مختلف بم دھماکوں میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں دوہزار ایک سے اب تک ہلاک ہونے والےبرطانوی فوجیوں کی تعداد ایک سو چوراسی ہو گئی ہے۔ یہ تعداد عراق جنگ میں ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد سے ذیادہ ہے،جہاں کل ایک سو اناسی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ ادھراٹلی میں جی ایٹ کانفرنس میں شرکت کے بعد واپسی سے پہلے برطانوی وزیر اعظم گورڈن براون نے فوجی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کے سلسلے میں اپنے وعدے نبھانا ہو نگے۔فوجیوں کی قیمتی جانیں ضائع ہونے سے افغانستان اور پاکستان میں مشن کے حوالے سے عزائم کمزور نہیں ہو سکتے۔


خبر کا کوڈ: 7919

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/7919/افغانستان-جنگ-میں-برطانوی-فوجی-ہلاکتیں-عراق-سے-تجاوز-کر-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org