QR CodeQR Code

کانگریس نے کشمیر میں بھاجپا کیلئے میدن کھلا چھوڑا ہے، عمر عبداللہ

3 May 2019 18:51

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے بتایا کہ کانگریس کے کشمیر کے تئیں ایسے اپروچ سے متعلق کئی سوالات کھڑے ہورہے ہیں، اس عرصے کے دوران کانگریس لیڈرشپ نے ایک بھی عوامی نشست منعقد نہیں کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارلیمانی انتخابات کے دوران جموں و کشمیر میں بی جے پی کے لئے میدان کھلا چھوڑا ہے۔ عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ پارلیمانی انتخابات کے دوران بھاجپا کی لیڈرشپ نے کشمیر کا دورہ کرتے ہوئے یہاں کئی اہم عوامی میٹنگوں اور جلسوں سے خطابات کئے تاہم کانگریس پارٹی اس حوالے سے بالکل ناکام رہی۔ سماجی رابطہ سائٹ ٹویٹر پر عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ اس کے برعکس مودی اور امت شاہ نے کئی عوامی جلسے کئے، بھلے ہی وہ کشمیر نہ آئے لیکن انہوں نے کشمیر کو نظرانداز نہیں کیا۔

عمر عبداللہ نے بتایا کہ کانگریس کے کشمیر کے تئیں ایسے اپروچ سے متعلق کئی سوالات کھڑے ہورہے ہیں، اس عرصے کے دوران کانگریس لیڈرشپ نے ایک بھی عوامی نشست منعقد نہیں کی گئی۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ اگرچہ نریندر مودی اور بھاجپا صدر امت شاہ نے بذات خود کشمیر کا کوئی دورہ نہیں کیا تاہم پارٹی نے کشمیر کو نظرانداز ہونے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ آسان لفظوں میں بھاجپا کے لئے میدان کھلا چھوڑا گیا۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ کانگریس کشمیر کی 6 نشستوں میں سے 4 پر مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں تھی، ان میں سے 3 نشستوں پر براہ راست بھاجپا کے ساتھ مقابلہ تھا، جہاں تک الیکشن مہم کا تعلق ہے تو یہ حیران کن امر ہے کہ بھاجپا کے لئے میدان کھلا چھوڑا گیا۔


خبر کا کوڈ: 791900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791900/کانگریس-نے-کشمیر-میں-بھاجپا-کیلئے-میدن-کھلا-چھوڑا-ہے-عمر-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org