0
Friday 3 May 2019 14:50

مقبوضہ کشمیر میں ایمرجنسی جیسی صورتحال نافذ ہے، جی اے میر

مقبوضہ کشمیر میں ایمرجنسی جیسی صورتحال نافذ ہے، جی اے میر
اسلام ٹائمز۔ کشمیر میں سرینگر و جموں شاہراہ پر ہفتے میں دو روز تک عام لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی اور شبانہ چھاپوں کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی وجہ سے کشمیر میں ایمرجنسی قائم ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں لوگ زبردست خوف میں مبتلاء ہورہے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار پردیش کانگریس کے ریاستی صدر اور پارلیمانی نشست اننت ناگ کے امیدوار جی اے میر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس عوام دشمن تمام اقدامات اور پابندیوں کا جائزہ لے کر عوام کو انصاف فراہم کرے گی۔ غلام احمد میر شوپیان اور وچی میں میٹنگوں میں پارٹی ورکران سے خطاب کر رہے تھے۔

غلام احمد میر نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس نے کشمیر میں سرینگر و جموں شاہراہ پر پابند عائد کرنے اور جنوبی کشمیر میں بڑے پیمانے پر شبانہ چھاپوں میں نوجوانوں کی گرفتاریوں سے کشمیر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جس کے نتیجے میں لوگوں کے دلوں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ان تمام عوام دشمن اقدامات کا جائزہ لے کر عوام کو انصاف فراہم کرے گی اس ظلم سے آزاد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا لوگوں کو اس غلطی کا سزا دی جاتی ہے جو انہوں نے نہیں کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 791902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش