QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر پر ہمارا موقف واضح اور پختہ ہے، گینگ شونگ

3 May 2019 10:46

اے پی پی سے بات کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مثالی کردار ادا کیا ہے جسے بین الاقوامی برادری میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ چین کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ہمارا موقف واضح اور پختہ ہے یہ مسئلہ دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔ چینی وزیر خارجہ کے ترجمان گینگ شونگ نے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے کہا مسعود اظہر کو ممنوعہ فہرست میں شامل کرنے کی منظوری کا مسئلہ کشمیر سے کوئی تعلق نہیں اور اس کا اثر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہمارے موقف پر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مثالی کردار ادا کیا ہے جسے بین الاقوامی برادری میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جانا چاہیے۔ ترجمان گینگ شونگ نے مزید کہا چین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے ہر اقدام میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ گزشتہ روز بھی میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جدوجہد اور قربانیوں کی قدر کرے اور پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں۔ چین دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی عظیم قربانیوں اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 791906

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/791906/مسئلہ-کشمیر-پر-ہمارا-موقف-واضح-اور-پختہ-ہے-گینگ-شونگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org