0
Friday 3 May 2019 12:11

جی بی اسمبلی، وفاقی اداروں کی خدمات واپس کرنے کی قرارداد منظور

جی بی اسمبلی، وفاقی اداروں کی خدمات واپس کرنے کی قرارداد منظور
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک قرارداد کی بھاری اکثریت سے منظوری دی ہے جس میں قومی احتساب بیورو (نیب) اور ایف آئی اے سمیت گلگت بلتستان میں کام کرنے والے تمام وفاقی اداروں کی خدمات کو جی بی سے فوری طور پر وفاق کو واپس بجھوانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ فیصلے کی رو سے گلگت بلتستان کو متنازعہ خطہ قرار دیا گیا ہے، آزاد کشمیر کی متنازعہ حیثیت ہونے کے باعث کوئی وفاقی ادارہ وہاں کام نہیں کر رہا ہے جبکہ گلگت بلتستان متنازعہ خطہ ہونے کے باوجود وفاقی ادارے اب بھی یہاں کام کر رہے ہیں لہٰذا اس ایوان کا بھر پور مطالبہ ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے سمیت جتنے بھی وفاقی ادارے گلگت بلتستان میں کام کر رہے ہیں کی خدمات آزاد کشمیر کی طرز پر گلگت بلتستان سے فوری طور پر وفاق کو واپس کیا جائے۔

یہ قرارداد پی پی کے جاوید حسین نے ایوان میں پیش کی۔ اس موقع پر جاوید حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ان علاقوں کو متنازعہ قرار دیا ہے اگر یہ علاقہ متنازعہ ہے تو وفاقی ادارے ایک متنازعہ علاقے میں کس قانون کے تحت کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدر آمد میں تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں اس سے ایسا محسوس ہوتا ہے اس فیصلے میں کچھ نہ کچھ گلگت  بلتستان کا مفاد ہے۔ قرارداد کی ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ کے علاوہ تمام حکومتی اراکین نے بھی حمایت کی، جبکہ اپوزیشن کے دو ممبران نے مخالفت کی۔
خبر کا کوڈ : 791925
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش