0
Friday 3 May 2019 13:04

حکومت کے پہلے 9 ماہ میں مختلف شعبوں میں واضح بہتری آئی، شاہ محمود قریشی

حکومت کے پہلے 9 ماہ میں مختلف شعبوں میں واضح بہتری آئی، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت کے پہلے 9 ماہ میں مختلف شعبوں میں واضح بہتری آئی۔ اسلام آباد میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع کو آسان بنا رہے ہیں، غیرملکی سرمایہ کاری سے معیشت میں استحکام آئے گا، معیشت میں بہتری کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، سیاحت کو فروغ دیا جائے گا، خطے میں ترقی سے روزگارکے مواقعوں میں اضافہ و ترسیلات بڑھیں گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کے پہلے 9 ماہ میں مختلف شعبوں میں واضح بہتری آئی، افغانستان دوسرے فریقین سے مل کر افغان امن عمل میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان چین نے سی پیک کے دوسرے مرحلےکے آغاز پر اتفاق کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 791939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش