0
Friday 3 May 2019 13:11

نوشہرہ، یکم مئی سے لاپتہ بچے کی ذبحہ شدہ لاش کھیتوں سے برآمد

نوشہرہ، یکم مئی سے لاپتہ بچے کی ذبحہ شدہ لاش کھیتوں سے برآمد
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے علاقے خان شیر گڑھی پبی میں لاپتہ 10 سالہ بچے کی لاش گنے کے کھیت سے ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مسماۃ عاصمہ زوجہ مشتاق احمد سکنہ خان شیر گڑھی نے یکم مئی کو تھانہ پبی میں رپورٹ درج کی کہ اس کا 10 سالہ بیٹا محمد ریحان گھر سے باہر کھیل رہا تھا رات گئے تک واپس نہیں آیا بہت تلاش کیا مساجد میں اعلانات کئے مگر کوئی معلومات نہ ہوسکی۔ رپورٹ درج کرنے کے بعد پولیس نے لاپتہ بچے کی تلاش شروع کردی۔ پبی پولیس نے بتایا کہ انہیں رات گئے اطلاع ملی کہ امان کوٹ کے علاقے میں گنے کے کھیت میں ایک بچے کی ذبحہ شدہ نعیش پڑی ہے۔ پبی پولیس نے جائے وقوعہ سے مقتول نامعلوم ذبحہ شدہ بچے کی نعیش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے میاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق مسماۃ عاصمہ نے مقتول بیٹے محمد ریحان کی شناخت کرلی۔ پولیس کے مطابق محمد ریحان کی لاش کی شناخت کے بعد اس کے جسم کے مخصوص حصے ڈی این اے کیلئے لیبارٹری بھیجے گئے اور پوسٹ مارٹم کے بعد بچے کی لاش ورثاء کے حوالے کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول محمد ریحان کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پبی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ ملزمان کو 10 سالہ محمد ریحان کے قتل اور جنسی درندگی کے شبہ میں گرفتار کیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 791941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش