QR CodeQR Code

مصری نژاد ایمن الظواہری کو القاعدہ کا نیا سربراہ بنا دیا گیا

16 Jun 2011 13:06

اسلام ٹائمز:القاعدہ کی جنرل کمانڈ نے مشاورت کے بعد اپنے اہم رہنما ایمن الظواہری کو القاعدہ کا سربراہ مقرر کیا رواں سال 2 مئی کو پاکستان کے علاقے ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن میں القاعدہ کے سربراہ اُسامہ بن لادن ہلاک ہو گئے تھے


قاہرہ:اسلام ٹائمز۔ القاعدہ نے ایمن الظواہری کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ القاعدہ سے منسلک ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسامہ کے دست راز سمجھے جانے والے ایمن الظواہری اب القاعدہ کے نئے سربراہ ہیں۔ اسامہ کی ہلاکت کے بعد سے مصر سے تعلق رکھنے والے ایمن الظواہری کا نام تنظیم کے نئے سربراہ کے طور پر لیا جا رہا تھا۔ ایمن الظواہری جو آئندہ ہفتہ ساٹھ برس کے ہو جائیں گے۔ وہ مصر کے ایک تعلیم یافتہ گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایمن الظواہری کو نائن الیون حملوں کا ماسٹر مائینڈ سمجھا جاتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق القاعدہ کی جنرل کمانڈ نے مشاورت کے بعد اپنے اہم رہنما ایمن الظواہری کو القاعدہ کا سربراہ مقرر کیا رواں سال 2 مئی کو پاکستان کے علاقے ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن میں القاعدہ کے سربراہ اُسامہ بن لادن ہلاک ہو گئے تھے۔ 


خبر کا کوڈ: 79197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/79197/مصری-نژاد-ایمن-الظواہری-کو-القاعدہ-کا-نیا-سربراہ-بنا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org