0
Friday 3 May 2019 20:30

قبائلی ضلع خیبر میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار

قبائلی ضلع خیبر میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار
اسلام ٹائمز۔ انوائرنمینٹل پروٹیکشن ایجنسی خیبرپختونخوا (ای پی اے) نے قبائلی ضلع خیبر میں غیرقانونی فیکٹریوں سے پھیلنے والی آلودگی اور جنگلات کی کٹائی سے ماحول پر پڑنے والے اثرات کو بڑا چیلنج قرار دے دیا۔ باڑہ پریس کلب میں اسلامک ریلیف کے زیر اہتمام کلائمیٹ چینج کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ای پی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر افسر خان کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے بعد اب جبکہ قبائلی علاقے خیبر پختونخواہ کا حصہ بن گئے ہیں اور یہاں ماحولیات کا 2014 ایکٹ کا دائرہ کار اب ضم شدہ اضلاع تک بڑھایا گیا ہے تو موجودہ حکومت نے منصوبہ بندی کے لئے پالیسی تیار کرنے کا عمل شروع کیا ہے، جس کے تحت قبائلی اضلاع میں ماحول پر اثر انداز ہونے والی غیر قانونی فیکٹریوں، فرنس کارخانوں اور زہریلے پانی کے نکاس کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے۔ سیمینارمیں اسلامک ریلیف کے ایڈوکیسی اینگیجنٹ آفیسر محمد وسیم، کمیونٹی موبلائزر محمد جمیل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ذکیہ منہاس کے علاوہ باڑہ پریس کلب کے صحافیوں اور مختلف علاقائی سماجی تنظیموں کے کارکنان نے شرکت کی۔ ماحولیاتی تبدیلی اور موسمیات کی تغیراتی نظام کے بارے میں مقررین نے مستقبل کے خطرات اور خدشات سے شرکاء کو اگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 792048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش