0
Friday 3 May 2019 22:29

گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق سے پیچھے ہٹنے والے نہیں، شیخ نیئر عباس مصطفوی

گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق سے پیچھے ہٹنے والے نہیں، شیخ نیئر عباس مصطفوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک حمایت مظلومین گلگت بلتستان کے چیئرمین شیخ نیئر عباس مصطفوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں آئین اور قانون کی عملداری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ تحریک حمایت مظلومین اس خطے میں رہنے والے تمام محروم و مستضعف عوام کی تحریک ہے، جس کے مطالبات جائز اور حقیقت پر مبنی ہیں۔ حکمران گونگے بہرے اور اندھے ہوچکے ہیں، آئین اور قانون کا ڈنڈا صرف کمزور کیلئے ہے، جبکہ طاقتور آئین و قانون سے ماورا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقوق سے پیچھے ہٹنے والے نہیں، ستر سالوں سے ہم حکمرانوں کے جھوٹ اور فریب سے تنگ آچکے ہیں۔ نومل میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک حمایت مظلومین کے پلیٹ فارم سے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا ہے اور احتجاجی گرفتاری کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہیگا، جب تک اس خطے کے مظلوم عوام کی فریاد کو سنا نہیں جاتا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے خواب دکھانے والی جماعت کسی اور روش پر چل پڑی ہے۔ دنیا کی کسی جمہوری ملک میں ایسا نہیں ہوتا کہ اپنے ہی ملک کے شہریوں کو نظریاتی مخالفت پر جبری لاپتہ کیا جائے۔ ریاست مدینہ عدل و انصاف پر قائم ہوئی، جہاں کمزور اور طاقتور دونوں کیلئے ایک ہی قانون تھا، کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں تھی اور ہر شہری کو برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل تھے۔ انہوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی جانب سے تحریک حمایت مظلومین کے رہنماؤں کی جانب سے احتجاجی گرفتاری پر اظہار ہمدردی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کے حصول کیلئے باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے ان تمام تنظیموں، انجمنوں اور افراد کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے حمایت مظلومین تحریک کے ساتھ حمایت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 792063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش