0
Saturday 4 May 2019 00:23

شہباز شریف کا نون لیگ کی تنظیم ںو کا اعلان، مریم اور حمزہ 16 نائب صدور میں شامل

شہباز شریف کا نون لیگ کی تنظیم ںو کا اعلان، مریم اور حمزہ 16 نائب صدور میں شامل
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعت مسلم لیگ نون نے تنظیم نو کا اعلان کر دیا، مریم نواز اور حمزہ شہباز 16 نائب صدور میں شامل ہوگئے۔ صدر نون لیگ شہباز شریف نے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت پارٹی رہنمائوں سے مشاورت کے بعد تنظیم نو کا اعلان کیا۔ تنظیم نو کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سینیئر نائب صدر، احسن اقبال سیکرٹری جنرل اور مریم اورنگزیب سیکرٹری اطلاعات ہوں گی۔ نون لیگ کے 16 نائب صدور ہوں گے، جن کے نام مریم نواز، حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، عابد شیر علی، مشاہد اللہ، برجیس طاہر، پرویز رشید، رانا تنویر، سردار مہتاب، محمد زبیر، خرم دستگیر، میاں جاوید لطیف، راحیلہ درانی، نیلسن عظیم اور ڈاکٹر درشن لعل ہیں۔ بلیغ الرحمٰن اور عطاء اللہ تارڑ ڈپٹی جنرل سیکرٹری، بلال اظہر کیانی، فرحان ظفر جھگڑا اور صورت تھیبو کو اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل جبکہ عباس آفریدی اور طلال چوہدری کو پارٹی کا جوائنٹ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

پرویز رشید نون لیگ کے سیکریٹری فنانس، طارق فاطمی سیکرٹری پالیسی اینڈ ریسرچ، شذہ فاطمہ خواجہ سیکرٹری پارلیمانی امور، عائشہ رضا فاروق سیکرٹری ممبر شپ اینڈ ٹریننگ اور رومینہ خورشید عالم سیکرٹری انسانی حقوق مقرر کی گئیں۔ نون لیگ کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کی 13 رکنی ایڈوائزری کونسل بھی تشکیل دی ہے، جس میں شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ محمد آصف، قیصر شیخ، محمد زبیر، مفتاح اسماعیل، عائشہ غوث پاشا، مشاہد حسین سید، مصدق ملک، علی پرویز ملک اور بلال اظہر کیانی شامل ہیں۔

پارٹی قیادت نے رانا ثناء اللہ کو مسلم لیگ پنجاب کا صدر، اویس لغاری کو جنرل سیکرٹری اور عظمیٰ بخاری کو سیکرٹری اطلاعات تعینات کیا ہے، جبکہ حنیف عباسی نون لیگ پنجاب کے سینیئر نائب صدر، راجہ عتیق سرور، حافظ نعمان، خواجہ سلمان رفیق اور قمر الاسلام نائب صدر مقرر کئے ہیں۔ نون لیگ کی قیادت نے مفتاح اسماعیل نون لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری، علی اکبر گجر سینیئر نائب صدر مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ سلمان علی خان صدر نون لیگ کراچی اور ناصر الدین محمود جنرل سیکریٹری کراچی لگائے گئے ہیں۔ پارٹی اعلان کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نون لیگ کے صدر انٹرنیشنل افیئرز، نور الحسن تنویر جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل افیئرز مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق مرکزی اور صوبائی سطح پر موجود تنظیموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 792084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش