0
Saturday 4 May 2019 01:03

پی اے سی کا چیئرمین نامزد کرکے خود نون لیگ نے میثاق جمہوریت کی نفی کردی، شاہ محمود قریشی

پی اے سی کا چیئرمین نامزد کرکے خود نون لیگ نے میثاق جمہوریت کی نفی کردی، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا تنویر کو پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین ماننے سے انکار کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نون لیگ کا فیصلہ من و عن ماننے کے پابند نہیں، ہم رانا تنویر کو کیوں اور کیسے قبول کرلیں؟۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے مشاورت نہیں کی گئی، پی اے سی کا چیئرمین نامزد کرکے خود نون لیگ نے میثاق جمہوریت کی نفی کردی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا بھی کہنا ہے کہ نون لیگ نے پی اے سی چیئرمین کے نئے نام پر مشاورت نہیں کی ہے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نون کے گزشتہ روز کے فیصلوں نے کئی سوالات جنم دیے، نون لیگ کی پارلیمنٹری پارٹی صدمے کی حالت میں ہے، گینگ آف فور کے علاوہ ن لیگ کی اکثریت کو معلوم ہی نہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ا ب کہا جا رہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نون لیگ کا قائم مقام صدر بنایا جارہا ہے، شہباز شریف کی صحت اجازت نہیں دیتی تو وہ قائد حزب اختلاف کا بوجھ کیسے اٹھائیں گے؟

انہوں نے کہا کہ ہم تو کہتے ہیں وہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بھی چھوڑ دیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہباز شریف نے کوئی واضح اشارہ نہیں دیا کہ وہ کب واپس آرہے ہیں، ایک ڈیل کا تاثر ابھررہا ہےجبکہ پی ٹی آئی کہہ چکی ہے کہ کوئی ڈیل ہوگی اور نہ ہی کوئی ڈھیل دی جائے گی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ قومی سلامتی پر بننے والی پارلیمانی کمیٹی میں شہباز شریف بھی ہیں، ہمارے علم میں نہیں ہے کہ وہ اس میں حصہ لے سکيں گے یا نہیں.

انکا کہنا تھا کہ کیا نون لیگ کی قیادت ہمیں اور قوم کو اس یک لخت تبدیلی پر اعتماد میں لے گی؟۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی بالکل بے خبر نکلی ہے، شہباز شریف کی واپسی کی نئی تاریخوں کا بھی اعلان نہیں کیا جا رہا،چند چیزیں ایک تجسس کو جنم دے رہی تھیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مسلم لیگ نون پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں ان سوالوں کے جواب دے گی، ورنہ مزید قیاس آرائیاں پیدا ہوں گی۔
 
خبر کا کوڈ : 792085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش