QR CodeQR Code

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان انتقال کرگئے

4 May 2019 09:36

مرحوم ڈاکٹر اجمل کی نماز جنازہ بعد نماز عصر مرکزی جامع مسجد ابراہیم میں ادا کی جائے گی۔ ڈاکٹر اجمل کی تدفین جامعہ کراچی کے قبرستان میں کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان انتقال کرگئے، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ الجامعہ ڈاکٹر اجمل کو دل میں تکلیف کے باعث رات گئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں تقریباً رات ساڑھے 3 بجے ان کا انتقال ہوا۔ مرحوم ڈاکٹر اجمل کی میت اسپتال سے ان کی رہائش گاہ جامعہ کراچی کمپس منتقل کر دی گئی ہے، ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر مرکزی جامع مسجد ابراہیم میں ادا کی جائے گی۔ ڈاکٹر اجمل کی تدفین جامعہ کراچی کے قبرستان میں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر اجمل خان کو 4 جنوری 2017ء کو جامعہ کراچی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا، وہ جامعہ کراچی کے 17ویں وائس چانسلر تھے۔ ڈاکٹر اجمل شعبہ بوٹنی کے پروفیسر تھے اور گزشتہ 40 سال تک سلسلہ تدریس سے وابستہ رہے۔ انہیں علمی خدمات پر ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 792123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792123/جامعہ-کراچی-کے-وائس-چانسلر-ڈاکٹر-اجمل-خان-انتقال-کرگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org