0
Saturday 4 May 2019 11:41

پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری، عوام کی چیخیں نکل گئیں

پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری، عوام کی چیخیں نکل گئیں
اسلام ٹائمز۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیٹرول کی قیمت 108 روپے فی لیٹر کرنے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے پیٹرول کی قیمت بڑھا کر 108 فی لیٹر مقرر کرنے کی منظوری دی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4.89 اضافے کو منظور کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 7.46 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 96.77 روپے ہو گی جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 6.40 روپے اضافے سے 122.32 منظور کی گئی ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 14 روپے تک اضافے کی تجویز دی تھی تاہم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے قیمتوں میں فوری اضافے کو موخر کرتے ہوئے معاملہ ای سی سی کو ارسال کردیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی تجویز شدہ قیمتوں کے مطابق اضافہ نہ ہونے پر حکومت کو پیٹرول کی مد میں 5 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 792145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش