QR CodeQR Code

کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ اس طرح ترقی کا سفر نہیں چل سکتا، عمران خان

4 May 2019 14:54

وزیراعظم عمران خان نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اعجا زحسین شاہ سے کہا کہ بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کو ایک مشن سمجھ کر پورا کیا جائے، حکومت اس ضمن میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا۔ وزیراعظم عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اعجا زحسین شاہ نے ملاقات کی اور اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کرپشن نے نہ صرف ملکی معیشت بلکہ اداروں کو تباہ کیا اور عام آدمی کی زندگی کو بھی متاثر کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا، بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کو ایک مشن سمجھ کر پورا کیا جائے، حکومت اس ضمن میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 792172

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792172/کرپشن-کا-خاتمہ-حکومت-کی-اولین-ترجیح-ہے-کیونکہ-اس-طرح-ترقی-سفر-نہیں-چل-سکتا-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org