QR CodeQR Code

فوج سرحدوں پر دشمن کا مقابلہ کر رہی ہے، ہم نے اپنی صفوں میں انکا مقابلہ کرنا ہے، شاہد خاقان عباسی

4 May 2019 14:45

نارووال میں پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسلام محبت اور امن کا پیغام ہے، انتہاپسندی اسلام کا پیغام نہیں، ہمیں انتہا پسندی کے خلاف جہاد کرنا ہے اور سب نے مل کر اسے شکست دینی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ فوج سرحدوں پر دشمنوں کا مقابلہ کرتی ہے اور  ہمیں ملک کے اندر اپنی صفحوں میں دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ نارووال میں پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسلام محبت اور امن کا پیغام ہے، انتہاپسندی اسلام کا پیغام نہیں، ہمیں انتہا پسندی کے خلاف جہاد کرنا ہے اور سب نے مل کر اسے شکست دینی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام نے انتہا پسندی کی نفی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور دنیا میں ایک مقام رکھتا ہے، قومی ہم آہنگی اور یکجہتی وقت کی ضرورت ہے، سیاسی لیڈر کا رویہ، زبان اور لہجہ ٹھیک نہیں ہوگا تو ملک ترقی نہیں کرےگا، تفریق،گالم گلوچ سے ملک ترقی نہیں کرتے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فوج سرحدوں پر دشمنوں کا مقابلہ کرتی ہے، ہمیں ملک کے اندر اپنی صفحوں میں دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 792174

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792174/فوج-سرحدوں-پر-دشمن-کا-مقابلہ-کر-رہی-ہے-ہم-نے-اپنی-صفوں-میں-انکا-کرنا-شاہد-خاقان-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org